واشنگٹن:پینٹاگون نے حال ہی جوہری ہتھیاروں کے متعلق پیش کی گئی اپنے رپورٹ میں بتایا کہ روس اور چین گذشتہ ایک دہائی سے اپنے اسلحے کو جدید ترین بنا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے بھی ایسے میزائلوں کی ٹیسٹنگ میں تیزی کردی ہے جو کہ امریکی سر زمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایران کے پاس بھی جوہری ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے اگر وہ چاہے تو ایک سال میں ہتھیار تیار کر سکتے ہیں۔پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے جوہری صلاحیتوں میں کمی کے لئے 2010کے بعد سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن اپنی قومی سلامتی پالیسی میں کسی بھی ملک نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔رپورٹ کے مطابق بات نہ مانتے ہوئےچین ،روس ، ایران اور شمالی کوریانے بلکل اس کے مترادف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ہی سے موجود ٹیکنالوجی کی وجہ سے روس اور چین امریکہ کے لئے سب سے سنگین خطرہ ہیں۔پنٹاگون نے کہا کہ ایک ایسا بمبار بھی چین تیار کر رہا ہے جو زمینی ، سمندری اور ہوا کے ذریعہ اسلحہ فائر کرنے کی صلاحیت چین کودے گا۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے باعث دنیا کے متعدد حصوں میںتنازعات کے اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
#Pentagon #global nuclear war #leader.com.pk #Russia #China

















