کینیڈا: گھرمیں آتشزدگی‘بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق

البرٹا:کینیڈا کے صوبے البرٹا میں گھر میں آگ لگنے کے باعث چار بچوں اور ایک خاتون سمیت سات پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، جمعہ کی صبح البرٹا کے چیسٹر میں لگی آگ میں کراچی کے دو خاندانوں کے سات افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت امجد کمال اور رافعہ راشد کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ دیگر میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔ اس واقعے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد محفوظ رہے۔کینیڈا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے زندہ بچ جانے والے افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور تفتیش جاری ہےترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کینیڈا میں سات پاکستانیوں کی المناک ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے میں کسی مجرم کا ہاتھ نہیں تھا۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہماری دعا ، ہمدردیاں اس المناک واقعے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، حقائق جاننے کے لئے ہمارا قونصل خانہ متعلقہ کینیڈا کے حکام سے رابطے میں ہے۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے عہدیداروں کے مطابق ابھی تک اس آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


#Alberta #Canada #A house fire in the Canadian province of Alberta has killed seven Pakistanis #two families from Karachi #Chester