متنازعہ قانون سازی پر 14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے متنازعہ قانون سازی پر 14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔سپیکر اسد قیصر نے متنازعہ قانون سازی پر پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماو¿ں کی مشاورت سے قومی اسمبلی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز خٹک ، اسد عمر ، طارق بشیر چیمہ اور فہمیدہ مرزا کے علاوہ پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان ، خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی بھی شامل ہیں۔حزب اختلاف کی جانب سے کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی ، ایاز صادق ، رانا ثناءاللہ ، شاہدہ اختر علی ، نوید قمر ، شازیہ مری اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کو حتمی شکل دے گی اور اپنی سفارشات قومی اسمبلی کے اسپیکر کو پیش کرے گی۔


#National Assembly Speaker #Asad Qaiser #parliamentary committee #controversial legislation #parliamentary parties #Pervez Khattak #Asad Umar #Tariq Bashir Cheema #Shahid Khaqan Abbasi #Ayaz Sadiq #Rana Sanaullah #Shazia Murree #Agha Hassan Baloch