اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے اسلامی بینکاری نظام کو فروغ دینے کے لئے اسلامی سکوک بانڈز اور لیزوں کے اجراءاور 10 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کو منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سکوک بانڈز کے اجراءکے لئے وزارت خزانہ کی سمری کو مکمل منظوری دے دی ہے اور وزارت خزانہ بھی اس میں مزید اثاثے طے کرسکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رہن کے لئے جن شاہراہوں کو منظوری دی گئی ہے ان میں اسلام آباد ایکسپریس وے ، اسلام آباد پشاور موٹر وے ، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے اسلام آباد۔ پشاور موٹر وے ، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو سکوک بانڈز کے اجراءکے لئے عہد کرنے کا عندیہ دیا تھا جبکہ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سکوک بانڈز کے اجراءکے لئے بھی منظوری جاری کردی گئی ہے۔ درخواست کی گئی تھی جو دی گئی ہے۔
#Federal Cabinet #Federal Minister for Information Fawad Chaudhr #Ministry of Finance #Islamabad Expressway #Islamabad-Peshawar Motorway #Pindi Bhattian Lahore section
















