بیجنگ: چین نے مغربی فوجی اتحاد "نیٹو" کے رہنما جینس اسٹولٹن برگ کے چین کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دینے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، چین نے مغربی دفاعی اتحاد "نیٹو" کو خطے میں ایک نیا تنازعہ پیدا کرنے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیٹو کی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے منظم چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مغربی فوجی اتحاد "نیٹو" کے رہنما جینس اسٹولٹن برگ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے کہ چین عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور نیٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ عقلیت سے کام لے۔چین نے نیٹورہنماکے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کبھی جارحانہ عزائم نہیں رکھے اور نہ ہی وہ خطے میں جنگ کی خواہش رکھتا ہے بلکہ چین تمام ممالک کے ساتھ احترام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتاہے۔
#BEIJING #China #Jens Stoltenberg #NATO #World News Agency #Chinese Foreign Ministry #China's nuclear program
















