افغان امن‘امریکہ ترکی پر بھروسہ کرسکتاہے‘ طیب اردگان

انقرہ: صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ترکی واحد ملک ہے جو کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کو برقرار رکھ سکتا ہے اور افغانستان میں استحکام بحال کرسکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، صدر طیب اردگان نے امریکی صدر سے ملاقات کے لئے برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترک فوج امریکی فوج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔جوعمومی طورپرغیرملکی وفدکے استعمال میں ہی رہتا ہےترک صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ، ترکی واحد قابل اعتماد ملک ہے جو افغانستان میں استحکام کو بحال کرسکتا ہے۔ امریکہ کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ترکی پر بھروسہ کرسکتا ہے۔صدر طیب اردگان نے مزید کہا کہ ملک کے اعلی عہدیداروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو ترکی کے "افغانستان پلان" کے بارے میں آگاہ کیا ہے ، جس کا امریکی عہدیداروں نے خیرمقدم کیا ہے اور دونوں ممالک اس پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔


#ANKARA #Tayyip Erdogan #US troops #Turkey #Kabul Airport #Afghanistan