کراچی: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کھانے کو روٹی ہے اورپہننے کوکپڑے نہیں ، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ، معاشی تباہی کی کہانیاں گھر گھر گھر پھیل رہی ہیں جس کی وجہ نااہل حکمران ہےں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 50فیصد لوگ پرویز مشرف کے دور میں غربت کا شکار تھے۔ عمران خان صورتحال کو اسی سطح پر لے آئے جہاں سے پی پی پی نے ملک کو باہر نکالا تھا۔ گندم دستیاب لیکن آٹا مہنگا ۔ گناموجود لیکن چینی کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں۔ اگر یہ مہنگائی عمران خان کی مافیا کی سرپرستی کا نتیجہ نہیں ہے تو پھر اور کیا؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں ، حکومت کا مقصد صرف جی ڈی پی کے غلط ہندسے کو درست کرنا ہے ، عوامی ریلیف کے معاملے کو سبوتاڑ کرنا ہے۔ ڈی پی کے غلط اعداد و شمار چھوڑ دیئے گئے ہیں۔ اگر جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر ملک میں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔پی پی پی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی فوٹوشاپ جی ڈی پی کی نمو نے محنت کش لوگوں کو بے روزگار کردیا ، عمران خان حکومت میں ہر پانچواں فرد اپنی ملازمت سے محروم ہوگیا یا اس کی آمدنی میں کمی واقع ہوگئی ، روئی کی قیمتیں 11 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے ایک نیا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اگر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو اسے عمران خان کی حکومت سے جان چھڑانی ہوگی۔
#Bilawal Bhutto #Karachi #Imran Khan #economic #Pakistan Peoples Party #Pervez Musharraf #PTI #budget
















