محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔واشنگٹن میں نجی ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ، محمد آصف نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور اپنی قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ انہیں امید تھی کہ قوم اسے معاف کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی پاکستانی کرکٹ گراو¿نڈز کو یاد کرتے ہیں اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔


#muhammad asif #match fixing