بل گیٹس کا کمپنی کی ایک خاتون ملازم سے افیئر تھا‘امریکی اخبارکادعویٰ

واشنگٹن:امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا اپنی کمپنی کی ایک خاتون ملازم سے افیئر تھا۔وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ بل گیٹس نے الزامات کی تحقیقات کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا تھا ، کیونکہ بورڈ کے ممبروں نے 2020 میں فیصلہ کیا تھا کہ بل گیٹس کو استعفیٰ دینا چاہئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون ملازم نے انکشاف کیا کہ بل گیٹس اور ان کا رشتہ برسوں تک قائم رہا۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سن 2000 میں پیش آنے والے واقعات سن 2019 میں سامنے آئے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے اس معاملے کا جائزہ لیا ، یہ واقعہ 20 سال پرانا ہے اور یہ تعلقات اچھا ختم ہوا۔ترجمان بل گیٹس نے کہا کہ بل گیٹس نے کمپنی چھوڑنے کی وجہفلاحی کاموں پر توجہ دی۔یادرہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سالہ شادی 3 مئی کو طلاق میں ختم ہوگئی۔