لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اور انہیں سیالکوٹ رمضان بازار میں پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے رمضان بازار سے متعلق چیف سیکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی کو رمضان بازار میں غیر معیاری اشیائے ضروریہ سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکومت کی پالیسی کے مطابق رمضان بازاروں میں معیاری ضروری اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ کو بھی میدان میں نکل کر آگاہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ پر چیف سیکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔
وزیراعلیٰ سے فردوس عاشق کی ملاقات‘سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ دی
















