کوروناکے بڑھتے کیسز‘ترکی میں مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد ، ترک صدر نے وبا کی وجہ سے اموات میں اضافے پر 17 مئی تک ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران تمام اسکول بند رہیں گے، بین الصوبائی آمدورفت حکومتی اجازت سے مشروط ، پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف محدود تعداد میں لوگ ہی بیٹھ سکیں گے۔لاک ڈاو¿ن کے دوران تمام لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنا پڑے گا لیکن انہیں صرف علاج یا دوا کے لئے گھر چھوڑنے کی اجازت ہوگی ، سوائے ان افراد کے جو طب ، ہنگامی خدمات اور گروسری کے محکموں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا ، "ایسے وقت میں جب یورپ میں تمام پابندیاں ختم ہو رہی ہیں ، ہمیں بھی کیسزکو جلد نمٹانے کی ضرورت ہے اور اس تعداد کو 5000 سے بھی کم کردینا ہوگا ، ورنہ ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔"