گوجرخان میں تیزرفتاری چارجانیں لے گئی

گوجرہ:گوجر خان میں تیزرفتاری سے چار افراد جاں بحق ، جیپیاں گلیانہ روڈ کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئیں ، 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔گوجرخان جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ کے قریب تیز رفتار پرتعیش جیپ نے پیچھے سے ٹیکسی کار کو ٹکر ماری ، 2 بچیوںسمیت 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی کنبہ سے ہے۔ جیپ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔