پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرےگا، اسحاق ڈار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی،نائب وزیراعظم نے علاقائی تعاون، روابط کے فروغ ، اقتصادی انضمام کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ”مستحکم ای سی او کےلئے علاقائی احیا“ کے عنوان سے پاکستان کی ترجیحات اجاگر کیں اور 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ذریعے علاقائی تعاون، روابط کے فروغ اور اقتصادی انضمام کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہےں، پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا،ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بہترین انتظامات ،پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے تنظیم کی آئندہ صدارت اور 2027 میں وزرائے خارجہ کونسل و سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارک باد دی۔