اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے 47 سال سے بات نہ کرنےوالے ممالک امریکہ ،ایران کو مذاکرات کی میز پر لائے، خطے میں پائیدار امن جنگ نہیں ،سیاسی مذاکرات ،سفارتکاری سے ممکن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہااسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط امن کوششوں کا ثبوت ،پاکستان سفارتی کوششیں ،سہولت کاری جاری رکھے گا، مذاکراتی عمل میں وقت لگ سکتا ہے، انتہائی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے،آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی ،عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا،افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد ،غیر مصدقہ ہیں، افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کا خطرہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
سجاد حیدر خان نے کہاسعودی عرب پرحوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت ،سعودی عرب کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں،تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ،آبنائے ہرمز سے محفوظ ،بلا رکاوٹ جہاز رانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں،امریکہ سے 150 افغانوں کی پاکستان کے راستے کابل ملک بدری پراتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
داعش خراسان ڈرونز حاصل کرنے لگی، افغانستان سمیت پاکستان کو بھی دہشت گردی کا خطرہ
ریفرنڈم جلد، گنتی صوبائی سطح پر، معلوم ہوگا کون سے اضلاع یا شہر نئی انتظامی اکائیوں کے حق میں ہیں
پاکستان کی ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
















