اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے اختیارات گورنر کو منتقل ،نئے نوٹوں کے ڈیزائن ، 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دےدی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے گورنر کے پی کو ایمرجنسی کے دوران روزمرہ امور انجام دینے کیلئے اختیارات منتقل کئے ، انتظامی امور کی آسان انجام دہی ،گورننس کی مزید بہتری کیلئے منظوری دی گئی، گورنر اختیارات کے استعمال کی ہر ماہ وفاقی حکومت کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے،اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے امید ظاہر کی عوام کی خوشحالی ،امن و امان کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی،امید ہے ایڈوائزری کونسل ،گورنر بھرپور کاوشیں یقینی بنائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان ،کویت کے دفاعی تعاون معاہدے کی بھی توثیق کردی،مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے،وفاقی کابینہ نے ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری بھی دی،نئے نوٹوں میں جعل سازی کی روک تھام کیلئے سکیورٹی فیچرز بڑھائے جائیں گے،جدید میٹریل استعمال ہوگا،نوٹوں کے استعمال کی معیاد بڑھے گی،وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف سمیت مزید فیصلوں کی منظور ی بھی دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے اختیارات گورنر کو منتقل ،نئے نوٹوں کے ڈیزائن منظور
















