اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے نام پر فراڈ کیا گیا، بے قاعدگیوں میں سی ڈی اے نے کوتاہی کی،متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائےگا۔
عطا تارڑ ،طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاجے ے آئی ٹی نے رپورٹ میں ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی دوبارہ نیلامی کی سفارش کرتے ہوئے کہاعمارت کا نیا نام رکھا جائے،منصوبے میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، بے ضابطگیوں کے معاملے میں سی ڈی اے نے بھی کوتاہی برتی،تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، کانسٹیٹیوشن ایونیو پر پہلی عمارت وزارت خارجہ کی ہے،نیب تحقیقات میں سی ڈی اے سمیت جو کوئی بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا سہولت کاری کے باعث لوگوں کو لوٹا گیا، نیب کوریفرنس لانے کےلئے 3 ماہ کا وقت دےدیا،متاثرین کاکوئی قصور نہیں،20 سال منصوبہ چلتا رہا، 2بار کارروائی ن لیگ کے دور میں کی گئی، ون کا نسٹیٹیوشن ایونیو میں بانی پی ٹی آئی نے بھی فلیٹ حاصل کیا۔
عطا تارڑ نے کہاجے آئی ٹی نے معاملے کی مزید تحقیقات کےلئے نیب کو سفارشات بھجوانے کی سفارش کردی، نیب میرٹ پر تحقیقات کرےگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قانونی طور پر قبضہ حاصل کر لیا،فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائےگی ،کافی عرصے سے جے آئی ٹی رپورٹ کے منتظر تھے،اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر بے دردی سے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے گئے، معاملے میں کسی کےساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے نام پر فراڈ کیا گیا، متاثرین کو معاوضہ دینگے،وفاقی وزرا
















