کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی مشاورت کی تردید کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح اور بار بار سامنے آیا ، سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، صوبے کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں،سیاستدانوں کا کام نہیں لوگوں میں نفرت ،تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی ،صوبائی ادارے ملکر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حکومت کافرض ہے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے، ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری عروج پر ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے۔
قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا: وفاقی وزیر
ہالی ووڈ اداکار پیٹرک سٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسے
ہانگ کانگ سکسز ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی
جے ڈی وینس نے محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کر دی
بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے
پاک چین دوستی ہسپتال کا افتتاح ،علاج مفت،اخراجات برداشت کرینگے ،شہباز
پنجاب میں زرعی انقلاب ،فلاحی و ریلیف پیکیج فائلوں ، سوشل میڈیا تک محدود نہیں،عظمیٰ بخاری
پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں، سارے آپ کو ووٹ دینگے، اچکزئی
سینٹ نے آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور کرلی


















