اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اپوزیشن پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آکرانتخابی اصلاحات کاحصہ بنے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اراکین کو کمیٹی میں بٹھائیں،حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو سب طاقتور ہیں،اپوزیشن سے درخواست اپنی طاقت کااستعمال کرنا شروع کریں، الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں لیکن اپوزیشن شریک نہ ہو تو پھر کیا فائدہ ؟۔
چیئرمین پی پی نے کہاپارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، قائد حزب اختلاف سنجیدہ ہیں تو ملنے والا اختیار استعمال کریں،فضل الرحمن کی تقریر کے دوران موجود نہیں تھا،انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حد تک تو اپوزیشن لیڈر اپنے اختیارات استعمال کریں،وزراہاو¿س کو پورے طریقے سے بریف کریں اور بتائیں کیا مشکلات ہیں ، ایران والے معاملے میں پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا ہے، دفاعی معاہدوں ،دہشتگردی والے ایشو پر بریف کیا جائے، انتخابی اصلاحات، دہشتگری اور دفاعی معاہدوں پر بریفنگ میں آپ کے نمائندے نہیں ہوں گے تو کیا فائدہ۔
فضل الرحمن کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات کی نشاندہی،نوٹس چسپاں
مہنگائی میں 0.35 فیصد کمی ،15اشیا کے نرخ بڑھ گئے
دسمبر، جنوری ،فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ
آپ 15،اپوزیشن کے 5،ایسے میں تو نہ بیٹھنا بہتر ہے،چیئرمین پی ٹی آئی
کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، عبدالغفورحیدری
پاکستان ،سنگاپور کاتجارت، سرمایہ کاری ،اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر چرالیے
سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنائینگے،فیلڈ مارشل
سکردو، گھر سے میاں بیوی اور 2 کمسن بچوں کی لاشیں برآمد
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کیلئے تیاریوں کا آغاز


















