اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حکومت ،اپوزیشن کی برابر نمائندگی کا مطالبہ کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا آپ 15،اپوزیشن کے 5ایسے بیٹھنے سے تو نہ بیٹھنا بہتر ہے،انتخابی اصلاحات کےلئے حکومت ،اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے، انتخابی اصلاحات غیرجانبدار ،عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں،بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ، اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، ملک میں کشیدگی بڑھانے کی بجائے سیاسی رہنماوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاملک میں تناﺅ بہت حد تک پہنچ چکا، کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے،ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں، پاکستان ،ریاست پہلے،انتخابی اصلاحات کےلئے حکومت ،اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے۔
آپ 15،اپوزیشن کے 5،ایسے میں تو نہ بیٹھنا بہتر ہے،چیئرمین پی ٹی آئی


















