اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی،پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز پر اتفاق کرلیا۔
امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس،پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال، آئینی و جمہوری امور ،اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،اپوزیشن رہنماﺅں نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی ،گورنر راج کو عوام کی حاکمیت ،جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ، صوبائی سپیکر ،اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں پر شدید اظہار تشویش ،سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی و سیاسی آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
شرکا نے اتفاق کیا موجودہ قومی بحرانوں سے نکلنے کےلئے تمام سیاسی جماعتیں نئے میثاق جمہوریت کی جانب پیش رفت کریں، مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس نئے میثاق جمہوریت کی سمت اہم ابتدائی قدم ہے،فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی ،امیر جے یوآئی کی چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاچارٹر آف ڈیموکریسی شرائط کومشاورت سے تیار کیا جائےگا ابھی مولانا صاحب نے تجویز دی ،مشاورت کر رہے ہیں،امن کےلئے ہر سٹیک ہولڈر کو ساتھ لےکر چلیں گے،اسد قیصر نے کہا حکومت معاشی، انتظامی ،گورننس کے محاذ پر مکمل ناکام،آل پارٹیز کانفرنس بلانے جارہے ہیں، تاریخ ابھی کنفرم نہیں۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا آپ کے ہاتھوں مرنے کو تیار تاریخ کے ہاتھوں مرنے کو تیار نہیں، ملک کسی جرنیل نہیں سب کا ہے،پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ، برداشت کی قوت ختم ہو گئی ، معاملات بگڑتے چلے جارہے ہیں، آئیں ایک میز پر بیٹھیں اور نیا میثاق جمہوریت کریں۔
جے یوآئی، پی ٹی آئی نے نئے میثاق جمہوریت پر اتفاق کرلیا


















