ہانک کانگ:( )پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے دی۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 89 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے 89 رنز کا ہدف حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
ہانگ کانگ سکسز ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی


















