اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناو بڑھ رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دیگر دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔
غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں: بیرسٹر گوہرعلی خان
















