پی ٹی آئی بھاگ گئی ،ہمت ہے تو آو اور دھرنا دو،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں،ہمت ہے تو آو اور دھرنا دو، پی ٹی آئی دھرنے سے بھاگ گئی ،لانگ مارچ سے بھی پیچھے ہٹ رہی ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہاخیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ، صوبائی حکومت حالات سے لاعلم ہے، خیبرپختونخوا میں تمام سیاسی جماعتوں پر حملے ہوئے ،صوبائی حکومت نے آج تک دہشت گردی کے کسی واقعہ کی مذمت تک نہیں کی،سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم ،کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاپی ٹی آئی دہشتگردوں کی منظور نظر جماعت ،ٹی ٹی پی کی بی ،ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے، دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے، تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے ایک دن آئے گا جب ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔