پاکستان خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے:وزیراعظم

نیویارک:( ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے خلیج کا بحران مشکل مرحلہ ،پاکستان خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

شہباز شریف سے امریکہ کی بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر سٹینڈنگ اور امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفود نے ملاقات کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، فائنانس، مشروبات، مینو فیکچرنگ، ادویات، آرگینک پراڈکٹس اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات وفد میں شریک تھیں۔

وزیراعظم نے کہا معیشت اب مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ،دوست اور برادر ممالک کے تعاون سے خطے میں طویل مدتی امن حاصل کرنے کی امید ہے، خطے میں طویل مدتی امن، کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان میں بڑے پیمانے پر ساختی اور پالیسی سطح کی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔