سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی ،مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے، عطاتارڑ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی ،بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ،بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عطا تارڑ نے کہا سندھ طاس معاہدے کی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی کے وسیع تر اثرات دنیا بھر میں سرحد پار پانیوں کے انتظام پر مرتب ہو سکتے ہیں، عالمی برادری کو معاملے کی حساسیت کا ادراک کرنا ہوگا،سندھ طاس معاہدہ شرائط و ضوابط کا تعین کرنے والا قانونی فریم ورک ،دستخط کے بعد دونوں فریقین پر قانونی طور پر قابل نفاذ و لازم ہے،کسی تنازع کی صورت میں بھی دونوں فریق معاہدے کی شرائط و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا حق کو غصب کرنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا،پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں،کئی دہائیوں کے دوران پاکستان کو 150ارب ڈالر سے زائد کے معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔