کوئٹہ ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چمن سیکٹر میں افغان جارحیت ،دراندازی کی کوشش ناکام ،متعدد طالبان ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کا موثر ،بھرپور جواب دےکر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اورجارحیت کرنےوالی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر ،مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔
دریں اثنا طالبان رجیم کی جانب سے تمام شواہد کے باوجود دہشتگردوں کی سرپرستی سے مسلسل انکار کے باعث دہشتگرد گروہ پاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوششیں کر رہے ہیں،پاکستان میں مارے گئے 260 افغان دہشتگردوں کے نام ،پتے و خاندانی تفصیلات کے ساتھ شناخت ہو چکی ، غیر شناخت شدہ و فعال دہشت گرد اعدادوشمار میں شامل نہیں۔
دراندازی کرنےوالے فتنہ الخوارج کے گروپس میں 70 فیصد تک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، طالبان رجیم نے چھوڑا گیا امریکی و نیٹو اسلحہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو فراہم کیا،امریکی ساختہ M-4 رائفلیں، ریمنگٹن، سنائپر رائفلیں اور نائٹ وژن ڈیوائسز اب دہشت گردوں کے زیر استعمال ہیں۔
چمن سیکٹر پر افغان جارحیت ،دراندازی ناکام، متعدد طالبان ہلاک،پوسٹیں ملیا میٹ



















