اسلام آباد،ریاض،نیویارک،بیجنگ،تہران،لندن:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)سانحہ پمز میں جاں بحق14ننھے پھول آہوں ،سسکیوں کےساتھ سپرد خاک ،وزیراعظم کاسخت ایکشن،وفاقی سیکرٹری صحت فارغ، 4 رکنی نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی،14نومولود کی موت پر ہر آنکھ اشکبار، ہر طرف اداسی و غم کا راج رہا۔
والدین نے دہائی دیتے ہوئے کہاآتشزدگی کے وقت ڈاکٹر سمیت کوئی عملہ موجود نہیں تھا، ریسکیو 2،پولیس 4گھنٹے بعد پہنچی،لاکھ انکوائریاں ،بہت سوں کو سزائیں مل جائیں مگر آنگن کا پھول نہیں کھل سکے گا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق صبح 6 بج کر 38 منٹ پر سپارک سے بھڑکنے والی آگ نے آکسیجن پوائنٹس کے باعث چند ہی سیکنڈز میں شدت اختیار کرلی، 6 بج کر 39 منٹ پر زوردار دھماکے سے چھت کی سیلنگ گر گئی،نرسری میں موجود 2 ڈاکٹرز ، 2 نرسز نے فوری ریسکیو شروع کیا،آگ پر قابو پانے کےلئے 35 فائر ایکسٹنگوشرز استعمال کیے گئے، تمام ایمرجنسی راستے مکمل طور پر کھلے و فعال تھے،پمز انتظامیہ کے مطابق طبی ،سکیورٹی عملے نے جان رسک میں ڈال کر بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی، امدادی کارروائی کے دوران 3ماو¿ں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،طبی عملے نے چند ہی منٹوں میں دوسری گائنی وارڈ کے 73 مریضوں کو بھی بحفاظت نکالا،حتمی رپورٹ کا انتظار ہے، وجوہات اور ذمہ دار عناصر کا تعین تحقیقات کی روشنی میں کیا جائےگا۔
دوسری جانب اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ افسروں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا،شہبازشریف نے کہا بچوں کےساتھ ایسی صورتحال ناقابل تلافی ہے، واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیکرذمے داروں کا تعین ،سخت کارروائی کی جائے،سانحہ پر دل رنجیدہ ، والدین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
دریں اثناوزیر صحت مصطفی کمال نے خود کو احتساب کےلئے پیش کرتے ہوئے کہاغلطی کے مرتکب ذمہ دار وںکو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم باس ہیں جو بھی فیصلہ کریں قبول ہوگا،کوئی بھی چیز چھپے گی نہیں، ثبوت سامنے آئیں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزرا،سیاسی رہنماﺅں نے سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہامعصوم بچوں کی اموات انتہائی تکلیف دہ ،پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم کو محسوس کرتے ہیں،14نومولود کا جان سے جانا کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری جانب چین،اقوام متحدہ، سعودی عرب ،ایران،برطانیہ ودیگر ممالک نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہامشکل گھڑی میں حکومت پاکستان ،عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،اقوام متحدہ نے کہا نومولود بچوں کی ہلاکت والدین کےلئے ناقابل تصور دکھ،پاکستانی حکومت کی ہر ممکن معاونت کےلئے تیار ہےں،اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے کہا14 نومولود بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے پر افسوس ہے،سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی ہے،برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہاپمزآتشزدگی سے 14 نوزائیدہ بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر افسوسناک ،مشکل گھڑی میں ہمدردیاں بچوں کے والدین ،اہل خانہ کےساتھ ہیں،سعودی وزارت خارجہ نے کہامتاثرہ خاندانوں ،پاکستان کی حکومت و عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور سلامتی و تحفظ کی خواہش کرتے ہیں،ایران نے بھی متاثرہ خاندانوں کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہادکھ میں برابر شریک ہیں
سانحہ پمز ،14ننھے پھول آہوں ،سسکیوں کےساتھ سپرد خاک عالمی برادری کااظہار افسوس

















