گھی و کوکنگ آئل کی قیمتیں ملکر طے کرنا غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گھی و کوکنگ آئل کی قیمتیں ملکر طے کرنا غیر قانونی ،سپریم کورٹ نے قیمتوں کے اجتماعی تعین پر سی سی پی کا فیصلہ برقرار رکھا اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو 3 کروڑ روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا مسابقتی کاروباری اداروں کو اپنی قیمتیں آزادانہ طور پر طے کرنا ہوں گی، تجارتی ایسوسی ایشن کے ذریعے اجتماعی قیمتوں کا تعین بھی کمپٹیشن کو محدود کرتا ہے، قیمت کم ہو تب بھی مسابقتی کاروباری اداروں کا مل کر قیمت طے کرنا جائز نہیں، کم قیمت صارفین کےلئے فائدہ مند مگر قیمت کا اجتماعی تعین کمپٹیشن کی خلاف ورزی ہے۔