ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کامیلہ سج گیا،ٹرافی کی رونمائی

دبئی (مشرق نیوز) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی ،دبئی میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،ویمنز ایشیا کپ کا آغاز تھائی لینڈ ،ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا،قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، روایتی حریف پاکستان ،بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔