اسلام آباد،کراچی،شبقدر: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں،عوام قومی یکجہتی، اتحاد اور وحدت امت کے ذریعے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے،قوم بہادر، غیور ، متحد ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے سربراہ، سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹاسے ملاقات کے دوران کیا۔
محسن نقوی نے کہا پاکستان نے ہمیشہ خطے ،دنیا میں امن، مذاکرات و سفارتی حل کو ترجیح دی ، ایران ،امریکہ کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جنگ کا دائرہ کار مزید پھیلنے سے روکنے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے ،عالمی جنگ کے دروازے بند کرنے کےلئے سفارتی کردار پاکستان کی ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی ، امن پسندانہ سوچ کا مظہر ہے،فتنہ الہندو الخو ارج کے مکمل خاتمے تک ”جہاد امن“ جاری رہے گا۔
دریں اثنامحسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ کرکے اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا،مختلف عملی مشقیں دیکھیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید تربیت ،آپریشنل تیاری کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہا اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ، فورس امن و امان برقرار رکھنے کےلئے مکمل طور پر تیار و بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم قانون نے احتجاج کا طریقہ کار متعین کر رکھا ہے،پرامن احتجاج پر کسی کو اعتراض نہیں، ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمے داری پوری کرے گی ،قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
لگتا ہے مجھ سے بھی لڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا،آگ بجھانا مشکل ہو گا،بلاول بھٹو
پٹرول 133، ڈیزل 162 روپے لٹر سستا کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا،اسحاق ڈار
پنجاب اسمبلی ،ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور
27ویں ترمیم عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی،پیپلز پارٹی
پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی،ملک احمد خان
لفظی گولہ باری میں شدت،خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے،وفاقی وزرا
پاکستان ،چین کا سٹریٹجک شراکت داری،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز
انصاف دہلیز پر،پنجاب میں ”پنچائیت“نظام کی اصولی منظوری
ایک اور سنگ میل عبور،پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
















