بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت تباہ ہو جائے گی،امریکہ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے روس نے آبنائے ہرمز کے معاملے میں کافی اچھا رویہ اختیار کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایران اپنے فوجیوں کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہا اور گہری مشکلات میں ہے، امریکہ صورتحال پر قابو اور ایران کےخلاف ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے،روزانہ لاکھوں بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا،اہم آبی گزرگاہ کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کردیا۔

ادھر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت تباہ ہوجائے گی،14روز کے دوران خلیج سے 130ملین بیرل تیل کی ترسیل میں مددکی گئی ،ایران سے ایک بیرل بھی باہر نہیں گیا۔