آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ختم کردیں،امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ختم کردیں،ایران کے کسی بھی بحری جہاز یا کشتی نے نئی بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو تباہ کردیا جائے گا،آبنائے ہرمز کے ایک ایک انچ ،ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کڑی نظر ہے،بارودی سرنگیں بچھانے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا ایران شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ایرانی حکومت فوج کے بیشتر اداروں کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ،احتجاج کرنے اور نہ کرنے والوں کا قتل عام کر رہی ہے،معاشی بحران کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران کےخلاف ڈیجیٹل اثاثوں، ٹیکنالوجی، سونے، ہوا بازی اور جہاز رانی پر پرنئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہالین کرنے والے کو براہ راست پابندیوں کا سامنا ہو گا،پاسداران انقلاب کے5سینئر عہدیداروں کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالرز تک کے انعامات کی پیشکش بھی کردی۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی،آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول ،معاشی دباو ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ،واحد راستہ ہے مذاکرات کی میز پر آئے،