مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہاہے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اربوں مالیت کی سڑکیں ، سیاحت و تعلیم کو تباہ کردیا۔
پریس کانفرنس میں لیاقت علی ملک نے کہاکالعدم ایکشن کمیٹی نے درختوں کو کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کیا،احتجاج کے باعث سیاحت ،تعلیم تباہ ہوگئی ،فورسز کے جوان شہید ،سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ،شرپسند خواتین کو ڈھال بناکر چھپ کرفائرنگ کرتے ،فورسز ردعمل کی بجائے صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہیں۔
آئی جی آزاد کشمیر نے سوال کیا جدید و ممنوعہ ہتھیاروں ایم 4 اور ایم7 سے لیس افراد کون سے پرامن احتجاج کا حصہ ہیں؟ لوگوں کا روزگار، بےگناہ افراد کا قتل و اغوا اور فورسز کی پوسٹوں پر گرینیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہو سکتے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں کی سڑکیں ، سیاحت و تعلیم کو تباہ کردیا،آئی جی آزاد کشمیر


















