راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ایک اور ملاقات کرادی گئی،اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق کانفرنس روم ہونےوالی ملاقات 40منٹ تک جاری رہی،واپسی پر نورین نیازی نے صحافیوں کےساتھ گفتگو سے گریز کیا۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ سے بھی ملاقات کرائی گئی ،کانفرنس روم میں35منٹ تک ہونےوالی ملاقات میںدونوں نے ایک دوسرے کی خیریت پوچھی۔
عمران خان سے ملاقات،نورین نیازی کا صحافیوں کےساتھ گفتگو سے گریز


















