پاکستان،امریکہ کا جرائم، منشیات ،سمگلنگ کےخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان،امریکہ نے منظم جرائم، منشیات ،انسانی سمگلنگ کےخلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

، وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی،دونوں نے خطے کی مجموعی صورتحال ،امن و استحکام،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، پولیس افسروں کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، نیٹلی بیکر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔