اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے وزیر اعظم یا سپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا اپوزیشن کا حق ہے، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی تو سہولت فراہم کریں گے۔
پارلیمنٹ کے احاطے میں زیتون کا پودا لگانے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہااپوزیشن کا پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے اتحاد اچھی چیز ،کورم مکمل کرناسپیکر کی ذمے داری نہیں، امید ہے آئندہ اجلاس میں مزید بہتری آئے گی،فورم اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر بات کرنے کےلئے ہے، خالی چھوڑنا مناسب نہیں۔
ایاز صادق نے کہافورم اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر بات کرنے کےلئے ہے، خالی چھوڑنا مناسب نہیں،پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے قبول نہیں کیے۔
اپوزیشن عدم اعتماد لائے تو سہولت فراہم کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی


















