عوام کا پیمانہ صبر لبریز،اسلام آباد مارچ سمیت ہر آپشن استعمال کرینگے،نعیم الرحمن

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے مہنگائی، پٹرولیم لیوی، ناجائز ٹیکسوں اور آئی پی پیز کے بوجھ تلے دبے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، حکومت نے فوری طور پر ریلیف نہ دیا تو جماعت اسلامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال، سڑکوں کی بندش ،اسلام آباد مارچ سمیت ہر آپشن استعمال کرے گی۔

وزیراعلیٰ ہاوس لاہور کے باہر دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا دھرنوں میںعوام کی شرکت مسلسل بڑھ رہی ہے، حکمرانوں نے جنگ کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا،پرامن احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،پٹرولیم لیوی ،تمام جعلی ٹیکس فوری ختم ،عوام کو ریلیف فراہم ،روٹی کی قیمت 10روپے مقرر کی جائے، موجودہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔