پاک ایران تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں،مسعود پزشکیان


تہران:(مشرق نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے ایران ،پاکستان کے درمیان مزید ہم آہنگی و تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی،دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں۔

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں مسعود پزشکیان نے کہا پاکستانی عظیم قوم کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یوم آزادی قیمتی موقع ،یوم آزادی ایران پاکستان دیرینہ ، تزویراتی تعلقات کو مزید گہرا، وسیع کرنے کا نیا موڑ، ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔