وزیر اعلیٰ نے حکومتی وسائل کوپنجاب کے کونے کونے تک پہنچا دیا ،عظمیٰ بخاری


لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے تعلیم، صحت و ٹرانسپورٹ شعبوں میں انقلابی اقدامات،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حکومتی وسائل کوپنجاب کے کونے کونے تک پہنچا دیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاطلبہ کو لیپ ٹاپ، سکالرشپ، الیکٹرک بائیکس مل رہی ہیں، نوازشریف سکول آف ایمینس منصوبہ تعلیمی انقلاب ثابت ہوگا، لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال ، سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہو چکے ،سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور تمام ٹیسٹ مفت ،اضلاع کے بعد تحصیل لیول تک گرین الیکٹرک بسوں کا جال بچھایا جارہا ہے، سخت گرمی کے موسم میں اے سی والی الیکٹرک بسیں عام آدمی کےلئے بڑی نعمت ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا پہلے عوام حکومت کو ڈھونڈتے تھے اب حکومت لوگوں کے پاس پہنچ رہی ہے یہی مریم نواز حکومت اور باقی حکومتوں میں سب سے بڑا بنیادی فرق ہے۔