الیکشن کمیشن کاعام انتخابات سے پہلے قانون و آئین میں ترامیم کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے پہلے قانون و آئین میں ترامیم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لیگل ریفارمز کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے لا سمیت تمام ونگز کے حکام شریک ہوںگے، لیگل ریفارمز کمیٹی موجودہ انتخابی قانون میں آئینی شقوں کا جائزہ لےکر سفارشات پیش کرے گی۔