پی آئی اے کیلئے 16 طیاروں کی خریداری ،حکومت ،بوئنگ کمپنی جلد ڈیل پر متفق


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پی آئی اے کےلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں پیشرفت،حکومت ،بوئنگ کمپنی نے جلد ڈیل پر اتفاق کرلیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ،بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ساتھ تھا،ملاقات میں پی آئی اے کےلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور بہترین ڈیل کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے پی آئی اے کےلئے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیااورطیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔