واشنگٹن :(بیورورپورٹ)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے اسرائیل معاہدہ ناکام بنانے کی سازشیں کررہاہے،ایران میں زمینی فوج نہیں بھیجیں گے۔
انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہاایران کےساتھ تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں ،مذاکرات و سفارتی معاہدہ ہے،بات چیت کی مخالفت کرنے والوں کے پاس مسلسل و غیر موثر بمباری کے سوا کوئی حقیقت پسندانہ منصوبہ نہیں،امریکہ ایران میں حکومتی تبدیلی کےلئے زمینی فوج نہیں بھیجے گا، ایرانی عوام اپنے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنا فیصلہ ہو گا۔
امریکی نائب صدر نے کہاایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا قلیل مدتی مقصد تھا، امریکہ کی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ،عالمی تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ہے،اسرائیلی حکومت کے بعض عناصر نے ایران کےساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کےلئے امریکہ میں غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم پر بھاری رقم خرچ کی ، غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم کے باوجود میں امریکی مفادات کو ترجیح دوں گا۔
جے ڈی وینس نے کہااسرائیل غیر معینہ مدت تک جنگ جاری رکھنے کےلئے امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے،سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا واضح طور پر اسرائیلی انٹیلی جنس کی اعلیٰ ترین سطح سے تعلق تھا۔
اسرائیل کی معاہدے کیخلاف سازشیں ،ایران زمینی فوج نہیں بھیجیں گے،امریکہ



















