نامکمل جملے پر طوفان بدتمیزی برپا،جرات ہے تو پوری تقریر سنیں، جے یو آئی

پشاور:(بیورورپورٹ)جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمن نے کہا ہے فضل الرحمن کے نامکمل جملے پر طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیا، جرات ہے تو پوری تقریر سنیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا الرحمن نے کہاقصور میں جے یو آئی کی کامیاب کانفرنس لوگوں کو ہضم نہیں ہوئی، سیاق و سباق سے ہٹ کر تبصرہ کیا جارہا ہے،جرات ہے تو پوری تقریر سنی جائے،فضل الرحمن کو ایک صوبے تک محدود کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔