اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیرمملکت طلال چودھری سے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل چی جنگ یانگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،دونوں ممالک کے مابین امیگریشن، بارڈر مینجمنٹ ،ادارہ جاتی تعاون بڑھانے ،غیر قانونی امیگریشن، اسلحہ سمگلنگ ، سرحد پار جرائم کےخلاف مشترکہ کارروائیوں کو موثر بنانے پر اتفاق ،امیگریشن پراسس کو تیز تر بنانے کیلئے معاہدے کو جلد از حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا،بارڈر مینجمنٹ وسکیورٹی کےلئے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا لینڈ بارڈر ، سی پورٹس ،امیگریشن مینجمنٹ میں چین کےساتھ تعاون مزید بڑھائینگے،غیر قانونی امیگریشن، بارڈر کراسنگ ،سمگلنگ کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ،جرائم میں ملوث تمام عناصر کےخلاف بلاتفریق کارروائی ،خنجراب پاس پر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے جی بی سکاوٹس کی چیک پوسٹ قائم کی جا رہی ہے، طلال چودھری نے کہاباہمی تعاون سے غیر قانونی امیگریشن ،سرحدی جرائم کو روکیں گے۔
چینی وفد نے غیر قانونی بارڈر کراسنگ ،سمگلنگ کی روک تھام کےلئے پاکستان کے موثر اقدامات کو سراہا،ڈائریکٹر جنرل چی جنگ یانگ نے کہاچین ،پاکستان سٹریٹجک پارٹنر ،تعاون کو مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں، چین پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا، چینی وفد نے محسن نقوی کو چینی وزیر داخلہ کی جانب سے پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔
پاکستان،چین امیگریشن، بارڈر مینجمنٹ ،ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر متفق



















