مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: ( ) آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد کر دی۔

مونال ریسٹورنٹ کی بندش کیخلاف سی ڈی اے کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی حمایت کر دی۔

آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کے سپریم کورٹ فیصلے پر سوالات اٹھا دیے، جسٹس حسن رضوی نے کہا سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق جانوروں کے حقوق ہیں لیکن انسانوں کے نہیں۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا مونال کی لیز تجوید کا کیس سول کورٹ ، کچھ ریسٹورنٹس کی انٹراکورٹ اپیلیں ہائی کورٹ میں زیرالتواء تھیں۔