سرکاری ملازمین کو 90 دن میں دہری شہریت ڈکلیئر کرنے کا حکم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرکاری ملازمین کو90دن میں شہریت ڈکلیئر کرنے کا حکم،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فارن نیشنلٹی رولز 2026 پر عملدرآمد شروع کردیا۔

حکومت نے سرکاری ملازمین کےلئے دہری شہریت کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے تمام سول سرونٹس کو 90 روز کے اندر متعلقہ ڈکلیئریشن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ، خصوصی ڈکلیئریشن فارم تیار کرکے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا۔

میمورنڈم کے مطابق تمام سرکاری افسروں،ملازمین اپنی غیر ملکی شہریت، پاسپورٹ، مستقل رہائش (پرمننٹ ریزیڈنسی) و دیگر غیر ملکی وابستگیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ،شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کی شہریت ،امیگریشن سٹیٹس کی معلومات بھی جمع کرانا ہوں گی۔