اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس ہاشم کاکڑ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے وہ ڈر گیا ہو گا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی عدلیہ کے عملے کی تنزلی کےخلاف اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی،سٹاف افسر نے کہا اسسٹنٹ پر الزام ہے اپنے بھائی کو بھرتی کرانے کےلئے بے ضابطگی کی، حسان چغتائی نے اسسٹنٹ کے بھائی کی جگہ ٹائپنگ ٹیسٹ دیا،انکوائری رپورٹ میں حسان چغتائی نے اعتراف کیا اور معافی بھی مانگی، ٹیسٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ایک امیدوار کی غیر معمولی ٹائپنگ سپیڈ نوٹس کی، ایڈیشنل سیشن جج نے جب دوبارہ اپنی موجودگی میں ٹیسٹ لیا تو ٹائپنگ سپیڈ کم نکلی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس میں کہا وہ ڈر گیا ہو گا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں،شکر کریں آپ سروس میں ہیں، ہم ہوتے تو آپ گھر جاتے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو وکیل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وہ ڈر گیا ہو گا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ



















