واشگنٹن:( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مجوزہ حملے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے معاہدے کے قریب ،ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی اور منظوری بھی دی جا چکی ،بطور صدر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔
امریکی صدر نے کہا معاہدے کے نکات اور تفصیلات پر تمام فریقین امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیے، پاکستان، بحرین، کویت، اردن اور مصر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، اصولی و تفصیلی سطح پر متفق ہوچکے ۔
ٹرمپ نے کہا حتمی معاہدے پر دستخط تک بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی جبکہ معاہدے پر دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
معاہدے کے قریب،ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملے روک دیئے


















