دوحہ مذاکرات میں بڑا بریک تھرو، ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق


دوحہ،تہران:(مشرق نیوز)دوحہ مذاکرات میں بڑا بریک تھرو، ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بالواسطہ تکنیکی با ت چیت میںپاکستان و قطر ثالث ،مذاکراتی سیشنز میں دونوں ممالک کے نمائندے ،ماہرین پر مشتمل ٹیمیں شریک ہیں،ایران، قطر ،پاکستان کے درمیان بھی اجلاس ہوا، مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا جائزہ ،معاہدے کے مختلف پہلووں اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سینئر عہدیدار نے کہادوحہ میں امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات میں تہران کے منجمد اثاثوں ،آبنائے ہرمز کے امور پر خصوصی توجہ ،دونوں فریق حساس علاقائی و اقتصادی معاملات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

ادھر عرب میڈیا العربیہ نے دعویٰ کیا دوحہ مذاکرات میں ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق ہو گیا،قطر ،پاکستان ابتدائی نوعیت کے معاہدوں کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں،مسودہ حتمی فیصلوں کیلئے دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش ہوگا۔