بیروت :(مشرق نیوز) لبنان ،شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے ،بیروت میں لبنانی وزیراعظم اور شامی وزیر خارجہ نے دستخط کیے۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کا احترام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
لبنانی صدر جوزف عون نے کہا مجوزہ فریم ورک لبنانی عوام کے حقوق ، قومی مو¿قف سے متصادم نہیں بلکہ عوام کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ،موجودہ نازک مرحلے میں کسی حل تک پہنچنے کےلئے امریکی حمایت لبنان کے مفاد میں ہے، وقت آ گیا لبنان جنگوں اور بیرونی سرپرستی کے دور سے نکلے،لبنان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑے گا۔
لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ ،دستخط کردئیے گئے


















